اہم خبریںتازہ تریندنیا

مسافروں سے بھری بس دریا میں جا گری، 14 افراد ہلاک ،ویڈیو

کٹھمنڈو (اے ون نیوز )بھارت کی مسافروں سے بھر ی بس نیپال میں دریا میں گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

نیپالی پولیس کا کہناہے کہ بس دریا میں گرنے کے حادثے کے باعث 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 16 زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے اور لاپتا ہونے والوں کو تلاش کیا جارہاہے۔

بس میں 40 مسافر سوار تھے جوکہ بھارتی ریاست اترپردیش کی رجسٹرڈ تھی ، اس بس کا نمبر UP 53 FT 7623 تھا ، بس سیاحتی شہر پوکھرا سے کٹھمنڈو جارہی تھی کہ راستے میں نیپال کے ضلع تانا ہون میں دریا میں جا گری۔

نیپال کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹریننگ سکول کے 45 اہلکاروں نے ایس ایس پی مادھو کی سربراہی میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button