پاکستانتازہ ترین

ریحام خان نے تیسری شادی کر لی،شوہر کون ہے تصاویر دیکھیں

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے تیسری شادی کرلی۔

سوشل میڈیا پر ریحام خان کی جانب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تیسری شادی کی اطلاع دی گئی۔

 بعد ازاں حمزہ اظہر سلام نامی صحافی نے ریحام خان کے ساتھ ان کے شوہر  کی تصویر ٹوئٹ کی، جس میں ریحام خان کو سفید میکسی جبکہ ان کے شوہر کو تھری پیس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

صحافی نے  اپنی ٹوئٹ میں ریحام خان کو شادی کی مبارکباد کے ساتھ ان کے شوہر کا نام مرزا بلال بیگ بھی درج  کیا  اس    ٹوئٹ کو ریحام خان کی جانب سے ری ٹوئٹ  بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریحام نے 1990 میں پہلی شادی کی تھی اور ان کی طلاق 2005 میں ہوئی  اس شادی سے ان کے تین بچے بھی ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔

اس کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان  اور ریحام خان کی شادی کی تصدیق جنوری 2015 میں ہوئی تھی لیکن دونوں کی شادی سے متعلق خبریں اکتوبر 2014 سے سامنے آرہی تھیں تاہم ریحام اور  عمران کی شادی چند ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button