
ایتھنز(اے ون نیوز)یونان میں کشتیاں الٹنے کے واقعے میں 4 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی.
پاکستان کے دفتر خارجہ نے یونان میں کشتیاں الٹنے کے واقعے میں 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا ہے کہ یونانی حکام کی فراہم کردہ تازہ معلومات کے مطابق کشتیاں الٹنے کے واقعات میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد چار ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ایتھنز میں پاکستانی مشن زندہ بچ جانے والوں کی مدد اور جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی کیلئے یونانی حکام سے رابطے میں ہے۔