اہم خبریںتازہ تریندنیا

پنجاب میوزک گروپ دبئی ٹیم نے نئے صدر کا انتخاب کرکے نامزد کردیا

دبئی(رپورٹ، حسین وارثی)پنجاب میوزک گروپ (PMG) دبئی ٹیم کے منتخب ممبران نے باہمی مشاورت کے بعد اپنی ٹیم کیلئے نئے صدر کا انتخاب کرکے نامزد کردیا ۔

دبئی ٹیم کی نئی صدر صائمہ پروین اپنی سماجی خدمات کی وجہ سے دبئی میں کافی مشہور ہیں اور پاکستانی کمیونٹی میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہیں ٹیم ممبران پر امید ہیں کہ انکی صدارت میں پنجاب میوزک گروپ دبئی ٹیم بہترین اور بڑے پیمانے پر پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔

اس حوالے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب میوزک گروپ انٹر نیشنل کے چیف آرگنائزر نزاکت علی خان کے ساتھ قطر سے معروف گلوکار رضا حسین جو کہ استاد حسین بخش گلو کے شاگرد ہیں اور اپنی منفرد گائیکی کی وجہ سے اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں بھی شریک ہوئے پنجاب میوزک گروپ دبئی ٹیم کے ممبران نے انکا شکریہ ادا کیا بعد ازاں انکی گائیکی سے لطف اندوز ہونے دیگر فنکاروں نے اپنے فن سے حاضرین کو محظوظ کیا ۔

اس موقع پر تمام ممبران کی متفقہ رائے سے صائمہ پروین کو پنجاب میوزک گروپ دبئی ٹیم کا صدر نامزد کردیا گیا سب ممبران نے انکے ساتھ بھرپور تعاون اور مکمل اعتماد کا یقین دلایا پنجاب میوزک گروپ انٹر نیشنل کے چیف آرگنائزر نزاکت علی خان اور انفارمیشن سیکریٹری حسین وارثی نے تمام ممبران کی جانب سے صائمہ پروین کو صدارتی منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

انکی ٹیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور یہ عندیہ بھی دیا کہ بہت جلد پنجاب میوزک گروپ دبئی ٹیم اپنے آئندہ پروگرام کا اعلان کرے گی اس موقع نزاکت علی خان کے ساتھ رضا حسین گل محمد حسین وارثی شاہد سومرو جنید صدیقی سید کبیر عمر بھائی مرغوب بھائی و دیگر ممبران شریک تھے جن کی میزبانی شاہد سومرو نے کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button