اہم خبریںتازہ تریندنیا

دبئی میں آن لائن شاپنگ فراڈ کے الزام میں 6 ملزمان گرفتار

دبئی (اے ون نیوز ) دبئی میں آن لائن شاپنگ فراڈ کے الزام میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

دبئی حکام کے مطابق ملزمان جعلی آن لائن شاپنگ ویب سائٹس کے ذریعے بینک کارڈز کی معلومات چوری کرتے تھے۔ ملزمان نے خاتون کی کئی سال کی جمع پونجی لوٹی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان غیرقانونی لین دین کے ذریعے رقم ڈیجیٹل والٹس میں منتقل کرتے تھے۔ ملزمان چوری شدہ کارڈز کی تفصیلات دوسرے افراد کو بھی فروخت کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے متاثرین کے بینک کارڈز اور چیک بک بھی برآمد ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button