اہم خبریںتازہ ترینکھیل

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

مسقط(اے ون نیوز)انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔

مسقط میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز کے سامنے بھارتی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے ارجن راجپوت نے 85 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے علی رضا نے 37 رنز دے کر 3، نقاب شفیق نے 42 رنز کے عوض 3 جبکہ رضوان اللہ نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے 209 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حمزہ ظہور نے 100 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلائی جبکہ حسنین عباس ڈار نے 38 رنز بنائے۔ بھارت کے منال چوہان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے حمزہ ظہور نے شاندار سنچری اسکور کرکے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھی پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button