اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان سے ساتھیوں کی طویل ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ تفصیل سامنےآگئی

راولپنڈی(اے ون نیوز) بیرسٹر سلمان صفدر اورلطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات ختم ہو گئی ہے۔ لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

جیل ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ اورسلمان صفدر کی عمران خان سےملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمات اورمتفرق پٹیشنز پر تفصیلی مشاورت کی، ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلووں پر بھی عمران خان سے مشاورت کی۔ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ ملاقات کے بعد لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر میڈیا سےبات کیے بغیر اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

دونوں وکلا کی ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پرکرائی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلمان اکرم راجا بھی دونوں سینئیر وکلا کے ساتھ گئے تھے لیکن جیل حکام نے انہیں جیل کے اندر آنے کی اجازت نہین دی۔ لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر چار گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے اندر رہے۔

جیل حکام نے ان دونوں سینئیر وکلا کو لطیف کھوسہ کی گاڑی پر جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ لطیف کھوسہ نے بعد میں میڈیا کو بتایا کہ خوشگوار ماحول میں بانی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بانی کی باڈی لینگویج سے وہ مطمئین نظر آ رہے تھے۔ تاہم لطیف کھوسہ نے بانی کی آنکھوں کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار بھی کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ آج کی ملاقات میں غیر معمولی طویل وقت دیا گیا۔ اس ملاقات میں بشریٰ بی بی بھی موجود رہیں۔ بانی کی صحت اور باڈی لینگویج صحافی نےسوال کیا کہ بانی کی صحت کیسی تھی تو لطیف کھوسہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی ائی کو انکھ کا مسئلہ ہے اور بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے ۔

بانی کی باڈی لینگویج کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، بانی بظاہر ملاقات میں ہشاش بشاش تھے، مستعد تھے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا قانونی مشاورت میں 28ویں ترمیم کے پر بھی بات ہوئی ہے ؟ تو لطیف کھوسہ نے بتایا کہ جی بات ہوئی ہے لیکن اس کی تفصیلات میں میں نہیں جا سکتا ۔

کل سلمان صفدر اس ملاقات کا مزید احوال سامنے رکھیں گے۔ ہماری زیادہ تر قانونی امور پر بات ہوئی ہے۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد پی ٹی آئی کے بانی اور بشری ٰ بی بی کو ان کے عدالتوں مین زیر سماعت مقدمات کے متعلق ان کے وکلا کو ہدایات حاصل کرنےاور قانونی مشاورت فراہم کرنے کے لئے موقع فراہم کرنا تھا۔

ملاقات کے بعد لطیف کھوسہ اپنی گاڑی ضود چلاتے ہوئے اڈیالہ جیل سے باہر آئے۔ انہوں نے میڈیا سے مختصر بات کی اور اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button