اہم خبریں

کور کمانڈر ہاؤس لاہور سے مور ساتھ لے کر جانے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور(اے ون نیوز)کور کمانڈر ہاؤس لاہور سے مور ساتھ لے کر جانے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کار کنان نے کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کیا تھا اس دوران کار کنان وہاں موجود سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ کور کمانڈر ہاؤس لاہور کی رہائش گاہ میں شدید توڑ پھوڑ بھی کی تھی اور عمارت کو جلا بھی دیا تھا۔

اس دور ان ایک لڑکا کور کمانڈر ہاؤس لاہور سے مور اٹھا کر جا رہا تھا جب وہاں پر کسی نے اس سے پوچھا کہ یہ کہاں لے کر جا رہے ہو تو اس نے جواب دیا تھا کہ یہ ہمارے پیسوں سے آیا ہے اس لیے میں لے کر جا رہا ہوں ۔ اس کے بعد اس لڑکے کا ایک وضاحتی بیان بھی سوشل میڈ یا پر وائرل ہو ا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ مور کو ریسکیو کرنے کے لیے ساتھ لے گیا تھا ۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button