اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، پشاور میں پہلے اوورسیز پاکستانی پر پرچہ کٹ گیا

پشاور(اے ون نیوز)بیرون ملک سے پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سید ولی کے خلاف پشاور کے تھانے شرقی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ریاستی اداروں کے خلاف شر انگیز بیانات اور گالم گلوچ کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے ملزم کو پاکستان لانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button