اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

محمود الرشید کے انتقال کی خبر، حقیقت سامنے آگئی

لاہور( اے ون نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کی ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں انتقال کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار۔

جیل حکام کے مطابق میاں محمود الرشید اس وقت ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں صحت اور تندرستی کے ساتھ موجود ہیں اور انہیں تمام تر طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔حکام نے بتایا کہ میاں محمود الرشید کو حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد 22 جولائی 2023 کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی “ایکو کارڈیو گرافی” ٹیسٹ کے سلسلے میں منتقل کیا گیا تھا۔

کنسلٹنٹ پروفیسر کے معائنے کے بعد اسی دن ہی جیل واپس منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کے ذریعے حکومت پنجاب اور محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کو بدنام کرنے کوشش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button