اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

ایشیا کپ،پاکستان بھارت سے بڑے مارجن سے ہار گیا

کولمبو(اے ون نیوز)موسم کی آنکھ مچولی شاہینوں کو لے ڈوبی ،ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان بھارت سے بڑے مارجن سے ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دیدی۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میں گزشتہ روز بارش کے باعث معطل کیے جانیوالے پاک بھارت میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔

357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 128 رنز بنا سکی، کپتان بابر اعظم 10 امام الحق 9 سکور بنا کر آوٹ ہوگئے، فخر زمان 27 اور محمد رضوان 2 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آغا سلمان اور محمد افتخار 23،23 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، شاداب خان 6، فہیم اشرف4 رنز بنا سکے، بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 5وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 116 اور کے ایل راہول نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما نے 56 اور شمبن گِل نے 58 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ کولمبو میں ہونیوالے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اتوار کے روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراونڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کردیا گیا تھا، ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہوا تھا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button