اہم خبریںتازہ تریندنیا

روس نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

ماسکو(اے ون نیوز)روس نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کرانے کی پیشکش کردی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ تمام فریق اس پر آمادہ ہوں۔

دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس پائیدار اور یقینی امن کے قیام کے لیے مذاکراتی عمل کی حمایت کرتا ہے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر فریقین رضامند ہوں تو روس اس تنازع میں ثالثی کر سکتا ہے تاکہ دیرپا حل نکالا جا سکے۔

کریملن کے ترجمان نے خبردار کیا کہ جنگ کے دوبارہ بھڑک اٹھنے کی صورت میں نہ صرف ایران بلکہ آبنائے ہرمز سے ملحق ممالک اور عالمی معیشت بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں سفارتی کوششوں کو جاری رکھنا ضروری ہے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button