
لاہور(اے ون نیوز)ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی ۔
قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل ہے، رنگا رنگ اختتامی تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔
لاہور قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 11 کی اختتامی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
میچ سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم پہنچے، قذافی اسٹیڈیم آمد پروزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔
تقریب کے بعد ایونٹ کے فائنل میں حیدر آباد کنگزمین اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں۔
پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مارنوس لبوشین کی قیادت میں پر جوش ہے جب کہ سابق چیمپئن پشاور زلمی کےکپتان بابر اعظم بھی جیت کے لیے پر عزم ہیں۔



