اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے

اسلام آباد(اے ون نیوز) آج صبح افغان طالبان حکومت کی جانب سے 8 ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ایئر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ دیگر 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کو پیشہ ورانہ انداز میں ناکام بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دراندازی افغان طالبان حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی براہِ راست معاونت اور سرپرستی کا ایک اور ثبوت ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں نشانہ بنا کر تباہ کیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ملک اور عوام کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button