
لاہور (اے ون نیوز) پی ٹی آئی سینئر رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ے میرے پاکستانیوں، خصوصاً پنجاب کے لوگوں، اگر ہم نہ نکلے تو سہیل آفریدی کی ساری محنت اور یہ موقع ضائع ہو جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا میں کل ملتان سے لاہور جاؤں گا اور وہاں سے اسلام آباد۔میں اپنے بوڑھے جسم کے ساتھ جتنی وفا جمہوریت اور اس ملک کے ساتھ کر سکتا ہوں، میں کروں گا۔
اگر میرا بازو کمزور ہے تو مجھے یقین ہے کہ میرے نوجوان میرا بازو بنیں گے۔ یہ افضل جہاد ہے۔ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ اپنی آخری سانس تک لڑوں گا۔تسلی رکھیں! عمران خان جلد ہمارے بیچ ہوگا۔
جاوید ہاشمی نے مزید کہا جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا، عمران خان نے جو اس قوم کے لئے سہا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔ اسکا ہم پر حق ہے کے ہم اس کے لئے نکلیں۔




