اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں ماڈل جیل تیار ہوگئی، سب قیدی یہاں منتقل ہوجائیں گے

اسلام آباد (اے ون نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ماڈل جیل تیار ہوگئی ہے، وزیراعظم جلد اس کا افتتاح کردیں گے، اسلام آباد کے جتنے قیدی ہیں سب یہاں منتقل ہوجائیں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نئی جیل تیار ہوگئی ہے، نئی جیل میں ہر چیز بہترین ہوگی، مثالی ہوگی وزیراعظم چند دن میں اس جیل کا افتتاح کریں گے، جیسے ہی جیل کا افتتاح ہوگا اسے آباد کردیا جائے گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان بھی اس جیل میں منتقل ہوں گے؟ اس پر محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے جو بھی قیدی ہیں انہیں منتقل کریں گے، تین چار ہزار قیدی اس میں بآسانی آجائیں گے۔

صحافی کے جیلوں میں منشیات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسے ماڈل جیل کہہ رہے ہیں تو اسے ہر طرح سے ماڈل جیل بنائیں گے اسے ہر طرح سے سخت رکھا جائے گا۔

ایک اور صحافی نے بالخصوص بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام لے کر سوال کیا کہ کیا عمران خان کو بھی اس نئی جیل میں منتقل کیا جائے گا؟ اس پر محسن نقوی نے ایک بار پھر کہا کہ میرا خصوصاً جواب یہ ہے کہ اسلام آباد میں جو بھی قیدی ہوگا وہ اس میں منتقل ہوگا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس جیل میں رہنے والا قیدی اچھا انسان بن کر نکلے گا یہ دعوی نہیں کرسکتا، ان کی مانیٹرنگ تک میں حد تک سکتا ہوں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ بہتر انسان بن جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button