اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کو علاج کےلئے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا

راولپنڈی (اے ون نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کیلیے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا جہاں پمز اور الشفا آئی اسپتال کی میڈیکل ٹیم سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ کرے گی۔

یاد رہے کہ 3 مارچ 2026 کو پمز اور الشفا آئی اسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھ کا طبی معائنہ مکمل کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا فالواپ چیک اپ اڈیالہ جیل میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی نے کیا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھ کے مختلف ٹیسٹ کیے، انہوں نے سابق وزیر اعظم کی آنکھ کی بینائی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

سابق وزیر اعظم کی اڈیالہ جیل سے اسلام آباد منتقلی سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی میں ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے۔

پی ٹی آئی سے حکومت کے اعلیٰ ترین حکام کی جانب سے رابطہ کیا گیا، عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے اگلے چند گھنٹے میں اہم پیشرفت کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی قیادت وزیر اعلیٰ کے پی کے اہم رابطوں سے آگاہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button