اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شریف فیملی نے جنید صفدر کے ویانا جانے کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا

لاہور(اے ون نیوز)شریف فیملی نے جنید صفدر کے ویانا جانے کی خبر کو جھوٹ قرار دےدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان شریف فیملی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنیدصفدراپنی اہلیہ کےہمراہ رائیونڈمیں اپنےگھرپرہیں، جنیدصفدر جھوٹ،فیک نیوزپھیلانےوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کاحق محفوظ رکھتےہیں۔

خیال رہے کہ ایک صحافی کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خریدا گیا 40 ملین ڈالر مالیت کا گلف اسٹریم جی 500 طیارے میں جنید صفدر اپنے ہنی مون کیلئے ویانا گئے ہیں۔

صحافی کے دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر شریف فیملی کو کافی تنقید کا سامناکرنا پڑا،کیونکہ اس جیٹ کے آپریشنل اخراجات بہت زیادہ ہیں،جن میں غیر ملکی پائلٹس کی تنخواہیں بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button