اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جعلی ویزوں پر ہالینڈ جانے کی کوشش کرنیوالے 2 مسافر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

لاہور(اے ون نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ہالینڈ ویزوں کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت قیصر منیر اور علی حسن کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے گجرات میں موجود ایک ایجنٹ کے ذریعے ہالینڈ کے ویزے حاصل کیے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافر ویزوں کے حصول کے لیے ایجنٹ کو فی کس 20 لاکھ روپے ادا کرچکے تھے، جبکہ مزید 20، 20 لاکھ روپے ادا کرنا باقی تھے۔

ابتدائی تحقیقات میں ویزوں کے جعلی ہونے کا انکشاف ہونے پر دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کردیا گیا ہے، جہاں واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button