نیروبی (اے ون نیوز ) پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے غلط فہمی کی بنیا دپر گولیاں مار کر قتل کیا۔
نجی ٹی وی نے کینیا کے میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ارشد شریف کو کینیا کی ہائی وے پولیس نے گولی ماری۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارشد شریف موگاڈی سے نیروبی کی جانب سے جار ہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو روڈ بلاک پر مبینہ رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے روڈ بلاک کی مبینہ خلاف ورزی کی اور ناکے پر موجود اہلکاروں نے گولیاں مار دیں جس کے باعث ارشد شریف سر میں گولی لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ان کا ڈرائیور بھی مارا گیا۔