
کولمبو(اے ون نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2023 کے دوسرے مرحلے میں سپر فور کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔
کولمبو میں کھیلے جارہے اس میچ میں بارش کے آنے سے قبل بھارت نے 24 اعشاریہ 1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے تھے۔ ایشیا کپ میں قوانین کی تبدیلی کے بعد پاک بھارت میچ کےلیے ریزرو ڈے پر بھی رکھا گیا ہے۔
https://twitter.com/Yassirtareen/status/1700848683837772260
تاہم اگر ایمپائرز نے میچ کو ریزرو ڈے سے پہلے ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو اوورز کی کٹوتی کے بعد دوبارہ بیٹنگ کرنے کا موقع نہ ملا اور پاکستان کو بھی 24 اوورز ہی کھیلنے پڑے تو گرین شرٹس کو جیت کےلیے 206 رنز کا ہدف ملے گا۔
دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اگر کھیل کو 20 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تو پاکستان کو جیت کےلیے 20 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملے گا۔واضح رہے کہ آج کھیل نہ ہونے کی صورت میں کل یہیں سے میچ دوبارہ شروع ہوگا۔