اہم خبریںپنجابتازہ ترین

جماعت اسلامی کا 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

لاہور(اے ون نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مار چ کا اعلان کردیا۔

گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج پاکستان کے مسائل پر کوئی بولنے والا نہیں ہے، عوام کے آج کے حالات کا ذمہ دار چھوٹا سا طبقہ ہے۔

حافظ نعیم نے خطاب میں کہا کہ کہتےہیں عالمی مارکیٹ کے باعث پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں، بتائیں لیوی اور بھاری ٹیکسز کیوں ہیں؟

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ مقامی آئل کی قیمت بھی درآمدی آئل کے برابر وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نےکہا ہم مجبور ہیں، پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں کرسکتے، حکومت نے ہماری ٹیم سے مسلسل مہلت مانگی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 27 روز سے ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button