
واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کے اعدادو شمار سے کہیں زیادہ ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے جمعے کو رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد پینٹاگون کی جانب سے عوامی سطح پر بتائے گئے اعدادوشمار سے زیادہ ہے۔
اخبار نے امریکی محکمہ دفاع کے اندرونی جانی نقصان کے اعدادوشمار سے واقف 6 امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ جنگ میں اب تک کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، جو پینٹاگون کے عوامی ڈیٹا بیس میں درج تعداد سے 4 زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان اعدادوشمار کی تصدیق کرنے والے 6 میں سے 5 حکام نے بتایا کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد کم از کم 22 ہ




