اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

احسن بھون نے کیپٹن (ر)صفدر کو 5 ارب روپے کا ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان بار کونسل اور جوڈیشل کمیشن کے رکن ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد احسن بھون نے ایل ایل بی کی جعلی ڈگری کے الزام پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کو 5ارب روپے ہرجانہ کا قانونی نوٹس بھیج دیا.

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایل ایل بی ڈگری کو جعلی قرار دینے کا مبینہ بیان بے بنیاد اور ہتک آمیز ہے، محمد احسن بھون نے مارچ 1989 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی،پنجاب بار کونسل کے ریکارڈ کے مطابق احسن بھون 1989 میں لوئر کورٹس کے ایڈووکیٹ اور 1992 میں ہائیکورٹ کے ایڈووکیٹ بنے۔

محمد احسن بھون 19 جولائی 2003 کو سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کے طور پر انرول ہوئے، 21 جنوری 2026 کو پنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات نے احسن بھون کی اسناد کو ویری فائیڈ قرار دیا، ریکارڈ کی عدم موجودگی اور ڈگری جعلی قرار دینے کا بیان واپس لیا جائے.

عوامی بیان یا الزام کی بنیاد پر کسی ڈگری کی قانونی حیثیت طے نہیں کی جا سکتی، بیان سے محمد احسن بھون کی ساکھ اور پیشہ ورانہ حیثیت متاثر ہوئی، مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button