اہم خبریںتازہ ترینشوبز

ٹک ٹاکر ’’مسٹر پتلو ‘‘ انصر جٹ گرفتار

سیالکوٹ (اے ون نیوز) سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر ’’مسٹر پتلو‘‘ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بدانتظامی اور بھگدڑ کے باعث 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے ، جاں بحق نوجوان ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔

یاد رہے کہ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی جانب سے مدعی اور اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے ، مدعی مقدمہ کی درخواست پر 2 نامزد ملزمان انصر جٹ المعروف ’’مسٹر پتلو‘‘ اور اسکا بھائی کاشف بشیر نامزد ہے۔

مسسٹر پتلو پر پہلے ہی دفعات 149، 148، 109، 188، 440، 431 اور 322 سمیت دیگر دفعات میں مقدمے پر عبوری ضمانت پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button