اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں ٹینس بال جتنے اولے پڑ گئے،طوفانی بارش،گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،ویڈیوز

پاسلام آباد(اے ون نیوز) اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ کالے بادلوں کے باعث مغرب سے قبل ہی شہر میں اندھیرا چھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں بارش ، ژالہ باری اور تیز ہوا سے موسم خوشگوار ہوگیا۔سیکٹر جی 6 اور سیکٹر آئی 9 میں ژالہ باری اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے پڑے ، گاڑیوں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے سے کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

اسلام آباد میں مغر ب سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل سے اندھیرا چھاگیا۔گہرے سیاہ بادلوں نے اسلام آباد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے نشیبی علاقوں کے دورے کیے جا رہے ہیں ۔ سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ ہیں ۔ای الیون سمیت تمام ایریاز میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمز موجود ہیں ۔

دوسری جانب ضلع خیبر میں سیلابی ریلےمیں کار بہہ گئی، باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔لنڈی کوتل میں بارش اور ژالہ باری کے بعد مختلف جگہوں پر طغیانی آگئی ،کچرو کوچہ میں سیلاب گاڑی بہا کر لے گیا۔

صوابی شہر و گردونواح میں آندھی و تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ،موسم خوشگوار ہوگیا،تخت بھائی میں ہلکی ہلکی بارش جاری ہے، بارش کے ساتھ ساتھ ہلکی ہلکی ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button