اہم خبریںتازہ ترینسندھ

میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا دھمکیاں ملنے کا انکشاف

کراچی(اے ون نیوز) میر رضا قتل کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیاں دی گئی ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ نے میر رضا قتل کیس سے متعلق بنائےگئے کمیشن کے روبرو انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں اور 2 روز تک موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کیا گیا، عوامی سطح پر میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

بیان میں ڈاکٹر سمیہ نے بتایا کہ انہیں کہا گیا کہ اگر وہ خودکشی لکھ دیں تو ان کے ساتھ ’ہلکا ہاتھ‘ رکھا جائے گا جبکہ عوامی سطح پر بھی ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر سمیہ نے کہا کہ انہوں نے اس کیس کے لیے اپنا کیریئر داؤ پر لگایا ہے اور میر رضا کا کیس ان کے لیے ٹیسٹ کیس ہے، مجھے اپنی نہیں بلکہ اپنی فیملی کی فکر ہے۔

انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ دھمکیوں کے معاملے پر این سی سی آئی اے میں شکایت بھی درج کروا دی ہے۔

کمیشن نے ڈاکٹر سمیہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں سکیورٹی کی ضرورت ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں پولیس سکیورٹی کی ضرورت ہے۔

کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے کہا کہ وہ رینجرز سکیورٹی کے لیے ہدایت دے دیتے ہیں تاہم ڈاکٹر سمیہ نے دوبارہ کہا کہ انہیں سکیورٹی کی ضرورت نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button